کالج اساتذہ کی بھی ریشنلائزیشن کا فیصلہ، فیک انرولمنٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: وزیر تعلیم

کالجز کے اساتذہ کی ریشنلائزیشن

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سکولوں کے بعد کالجز کے اساتذہ کی بھی ریشنلائزیشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب کے 750 سے زائد کالج اساتذہ کی انرولمنٹ کی بنیاد پر ریشنلائزیشن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال کے مستعفی وزیراعظم بھی ملک سے فرار، ویڈیو سامنے آگئی

اساتذہ کی ضرورت اور ٹرانسفر کا عمل

سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے تحت سرپلس اساتذہ ریشنلائزیشن پالیسی کے زمرے میں آئیں گے۔ جس کالج میں جتنے اساتذہ کی ضرورت ہوگی، وہاں اس سے زائد اساتذہ کو دیگر کالجز میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔ کم انرولمنٹ والے کالجز کے اساتذہ اور انرولمنٹ کے چیلنج کے شکار کالجز پر ریشنلائزیشن پالیسی لاگو ہوگی۔ کم انرولمنٹ والے کالجز اور کامرس کالجز آؤٹ سورس کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیسا بلدیاتی نظام ہونا چاہیے؟

انرولمنٹ کی بہتری کے اقدامات

انہوں نے انرولمنٹ بہتر کرنے کیلئے کالج اساتذہ کو 3 ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ فیک انرولمنٹ کرنے والے کالجز اور اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کالجز کی انرولمنٹ ہر صورت بہتر ہونی چاہیے، اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کامرس کالجز کی تبدیلی

کامرس کالجز کو بھی ای کامرس کالجز میں تبدیل کرتے ہوئے انہیں دور حاضر کی ضروریات کے مطابق ڈھال رہے ہیں۔ یونیورسٹیوں میں اصلاحات کی بدولت معیار میں بہتری آئی اور انرولمنٹ میں رواں سال ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح کالجز میں بھی انرولمنٹ بہتر کرنا اہداف میں شامل ہے، جسے بہرصورت حاصل کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...