وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت غیر معمولی اجلاس، پنجاب میں ’’امن کا ڈیجیٹل حصار‘‘ تیار، لاؤڈ سپیکر کے ہر قسم کے استعمال پر پابندی عائد
پنجاب میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں لاؤڈ سپیکر کے ہر قسم کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے نمٹنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے استعمال کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کے منصوبے سے متعلق سابق بھارتی جنرل کی ویڈیو پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
امن و امان کے غیر معمولی اجلاس
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل ساتواں غیر معمولی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں امن کا ڈیجیٹل حصار تیار ہوچکا ہے۔ پنجاب میں ہر قسم کی نفرت، شر اور اشتعال انگیزی کا مائیک کا استعمال ہمیشہ کے لئے بند ہوجائے گا۔ پنجاب میں کسی کاروبار، کسی جماعت یا کسی فرد واحد کو کسی کام کے لئے بھی لاؤڈسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گووندا اور سنیتا کی طلاق کی خبریں پھر زیرگردش، بیٹی کا بیان آگیا
لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی
لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کی معاونت کرنے والے عناصر پنجاب حکومت کے سخت شکنجے میں ہوں گے۔ پنجاب حکومت نے پھر سے واضح کر دیا کہ صوبے بھر میں جمعہ کے خطبے اور پانچ وقت کی اذان کیلئے لاؤڈ سپیکر پر کسی قسم کی پابندی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہو رہی، سینیٹر فیصل واوڈا
آئمہ کرام کی بہتری کے لئے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے 65 ہزار سے زائد آئمہ کرام کے وظائف کیلئے جلد اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومتِ پنجاب، آئمہ کرام کے احترام اور سہولت کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی مساجد کی تزئین و آرائش و بحالی کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے مودی کو ٹیلی فون پر ٹرخا دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات پر بھارت میں آج ماتم ہوگا: مشاہد حسین سید
اجلاس میں نئی سمت کا تعین
اجلاس میں امن و قانون کی نئی سمت طے کی گئی۔ غیر معمولی اجلاس میں امن و امان سے متعلق سخت اور فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کا سخت ترین نفاذ ہوگا- پنجاب میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے نفاذ کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وہاڑی: انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
مذہبی جماعتوں پر پابندی اور سپورٹ
پنجاب میں مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھ سکتی ہیں۔ مذہبی ہم آہنگی میں معاون جماعتوں کی پنجاب حکومت مکمل سرپرستی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں مدرسے کے اساتذہ کا وحشیانہ تشدد، 14سالہ طالبعلم جاں بحق، تفتیش شروع
غیر قانونی اسلحہ اور سوشل میڈیا کنٹرول
وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیر قانونی اسلحہ سرینڈر کرنے والے عوام کے جذبہ تعاون پر اظہارِ اطمینان کیا ہے۔ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے یا چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر نفرت، جھوٹ اور اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
پنجاب امن کا گہوارہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب امن کا گہوارہ ہے، اسے انتشار کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا۔








