کوکنگ آئل، گھی اور آٹے سمیت ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
سالانہ مہنگائی کی صورتحال
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 5.05 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 14 اشیاء مہنگی اور 10 سستی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی مخالف “آنٹ فینی” کو قتل کروانے والی “دی فیٹ لیڈی” گرفتار
مہنگائی میں اضافے والی اشیاء
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں پیاز 59.54 فیصد اور انڈے 3.24 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے میں چکن 2.4 فیصد اور لہسن 1.7 فیصد مہنگا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان
سستی ہونے والی اشیاء
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں کوکنگ آئل، گھی اور آٹا بھی مہنگا ہوا، جبکہ ٹماٹر 47 فیصد، دال چنا 1.66 فیصد سستی ہوئی۔ اس دوران دال مسور، مونگ اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی۔
قیمتوں کی استحکام
اس کے علاوہ ایک ہفتے میں 27 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں۔








