ٹرمپ انتظامیہ کا وینزویلا پر حملے کا فیصلہ
وینزویلا میں ممکنہ فوجی کارروائیاں
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ وینزویلا میں فوجی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہی ہے، جو ممکنہ طور پر آج جمعہ کے روز کیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کو پی ایس ایل 10 کے آغاز سے قبل ایک اور جھٹکا لگ گیا
امریکی دباؤ کے تحت اقدامات
میامی ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں منشیات کے کارٹیلز اور وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی حکومت کے خلاف امریکی دباؤ میں اضافہ کا حصہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، افغان سرحد کریم سیکٹر میں افغان طالبان کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف
ٹرمپ کی حکمت عملی
ذرائع کے مطابق، واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے، تاکہ مادورو حکومت کو مزید کمزور کیا جا سکے۔
چیلنجز اور الزامات
واضح رہے کہ امریکہ طویل عرصے سے مادورو حکومت پر منشیات کی اسمگلنگ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوری اصولوں کو پامال کرنے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔








