ارباز خان کا نوجوان لڑکی کے سوال پر دلچسپ جواب: ‘میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں’!
ارباز خان کا مزاحیہ جواب
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی خواہشمند لڑکی کو سوشل میڈیا پر کیئے گئے سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ ہر کسی کی ہنسی چھوٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ کورٹ میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ، وکیل صفائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانے کی استدعا
انسٹاگرام سیشن کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق اداکار ارباز خان نے انسٹاگرام پر ایک آسک می ایتھنگ (اے ایم اے) سیشن کا انعقاد کیا، جس میں انہیں مداحوں کی جانب سے مزاحیہ سوالات موصول ہوئے۔ جن کے جواب اس سے بھی زیادہ دلچسپ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 30 ہو گئی، ہزاروں دیہات اور 15لاکھ سے زائدشہری متاثر
شادی کی خواہش کا جواب
انسٹاگرام صارفین میں سے ایک صارف نے ارباز خان کے بڑے بھائی سلمان خان سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس نے ارباز خان سے پوچھا کہ کیا وہ ان کے ”بڑے بھائی کی بیوی“ بن سکتی ہیں، تو ارباز خان نے فوراً جواب دیا، ’میں کیا کہوں؟ لگے رہو منا بھائی!‘

یہ بھی پڑھیں: آئندہ اجلاس تک سندھ ہائیکورٹ کے ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں، وزیر قانون
اگلی شادی کے منصوبے
اس کے علاوہ ایک مداح نے ارباز سے ان کی ’اگلی شادی‘ کے منصوبے کے بارے میں پوچھا۔ دبنگ اداکار نے ہنستے ہوئے چہرے اور ہاتھ جوڑ کر ایموجیز کے ساتھ کہا، بس ہو گیا بھائی۔

یہ بھی پڑھیں: گرم کپڑے نہ خرید پانے پر لڑکی کی خود کشی، سہیلی نے سنتے ہی ایسا قدم اٹھالیا کہ کہرام مچ گیا
شوریٰ کے پکوان
ایک انسٹاگرام صارف نے پوچھا کہ شوریٰ سب سے بہتر کیا پکاتی ہے؟ ارباز خان نے جواب دیا کہ مذاق (ہنستے ہوئے چہرے کا ایموجی)۔ صرف مذاق کر رہا ہوں۔ وہ مٹن بریانی اچھی پکاتی ہیں۔
شاد ی کی خبر
یاد رہے کہ ارباز خان اور شورا نے 24 دسمبر 2023 کو ممبئی میں ارپیتا خان شرما کی رہائش گاہ پر شادی کی تھی۔ شادی کی خبر ارباز خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔








