شاہ محمود قریشی علیل اور کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، فواد چودھری
فواد چودھری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی علیل اور کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان سے ہسپتال میں ملنے کے لیے ان کے حلقے کے لوگ اور فیملی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح، وسیم اکرم کا پاکستانی قوم کو مبارکباد کا پیغام
تحریک انصاف کی قیادت کا موقف
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کی لیڈرشپ ان کا پتہ کرنے بھی نہیں جا سکتی تو یہ کہنا کہ ہم ان کی عیادت کرنے بھی نہ جائیں، عجیب منطق ہے۔ ہم نے صرف شاہ محمود قریشی سے نہیں، کوٹ لکھپت جیل میں بھی کارکنوں اور لیڈرشپ سے ملاقات کی ہے۔ تمام پارٹی صرف عمران خان کی رہائی چاہتی ہے، ماسوائے ان کے جو مزید ماحول تلخ کر رہے ہیں تاکہ عمران خان مزید جیل میں رہیں، تا کہ ان کی لیڈری چمکتی رہے۔
ٹویٹر پر بیان
شاہ محمود قریشی کئی دنوں سے ہسپتال میں علیل ہیں ان سے ہسپتال ملنے ان کے حلقے کے لوگ اور فیملی جاتی ہے اگر تحریک انصاف کی لیڈرشپ ان کا پتہ کرنے بھی نہیں جا سکتی تو یہ کہنا کہ ہم ان کی عیادت کرنے بھی نہ جائیں عجیب منطق ہے، ہم نے صرف شاہ محمود قریشی سے نہیں کوٹ لکھپت جیل میں بھی…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 31, 2025








