پشاور، پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
پشاور میں پولیس مقابلہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی امریکا کے اہم اراکین کانگریس سے ملاقاتیں
پولیس کارروائی
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کے چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ضیاء چشتی کیس: ٹی آر جی پاکستان کی انتظامیہ نے دھوکہ دہی سے کام کیا: سندھ ہائیکورٹ
ملزمان کی شناخت
پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے۔ ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مقتولہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے پڑوسی نے ساری کہانی بتادی
ایس ایس پی آپریشنز کا بیان
ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
مطلوب ڈاکو اور برآمد شدہ سامان
مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔ ڈاکوؤں نے حالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔








