بھارتی بیٹر شریاس ایئر ہسپتال سے ڈسچارج
شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لورالائی واقعے میں مردہ تصور کیا جانے والا ڈیرہ غازی خان کا نوجوان زندہ نکلا
انجری کی تفصیلات
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شریاس ائیر کو پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ شریاس ائیر سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بہتری اور مستقبل کے پلان
شریاس ائیر 25 اکتوبر کو انجری کا شکار ہوئے تھے، بعد ازاں آئی سی یو میں بھی داخل رہے۔ شریاس ائیر سفر کے لیے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں قیام کریں گے۔








