بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے طلاق کے بعد نیا سفر شروع کر دیا

نتاشا اسٹینکوویچ کی شوبز میں واپسی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ نے ایک بار پھر شوبز کی دنیا میں انٹری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالر قرض کی منطوری دیدی
شادی کی تفصیلات
واضح رہے ہاردک پانڈیا اور ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ کی شادی مئی 2020 میں ہوئی تھی، دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا ہے جس کا نام آگستیا ہے۔ رواں برس 18 جولائی کو ہاردک اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Inside Story of the Meeting Between Asif Zardari, Nawaz Sharif, and Fazlur Rehman Revealed
علیحدگی کا اعلان
ہارک اور نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ لوڈ کی تھی جس میں دونوں کا کہنا تھا کہ چار سال ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں نے مل کر اپنے رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی، یقین ہے کہ علیحدگی کا فیصلہ دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔
کیرئیر پر توجہ
نتاشا اسٹینکوویچ طلاق کے بعد بیٹے کے ہمراہ بھارت سے چلی گئی تھیں، تاہم وہ دوبارہ انڈیا واپس آئی ہیں۔نتاشا نے اب اپنی توجہ کیریئر پر مرکوز کرلی ہے اور وہ مختلف پراجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں میوزک ویڈیوز سمیت آئٹم نمبرز بھی شامل ہیں۔