پاکستانی ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو کیسے گرفتار کیا؟ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
اعجاز ملاح کی گرفتاری کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو کیسے گرفتار کیا؟ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا سپن بولدک میں منہ توڑ جواب، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
گرفتاری کا پس منظر
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اعجاز ملاح کو گرفتار کیا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج مکمل طاقت کے ساتھ غزہ میں داخل ہوگی، نیتن یاہو کا اعلان
بھارتی ہدایات اور پاکستانی نگرانی
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو آرمی، نیوی، اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی ہدایت کی۔ جب اعجاز ملاح یہ وردیاں خرید رہا تھا تو پاکستانی ایجنسیوں نے اس کی نگرانی شروع کر دی۔ اعجاز ملاح کو بھارت جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
بھارت کی مہمات اور اعجاز ملاح کا اعتراف
’’جنگ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی معرکۂ حق میں فتح اور سفارتی کامیابیوں سے پریشان ہے، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹی مہمات شروع کیں۔
دوسری جانب اعجاز ملاح نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے مجھے سمندر سے گرفتار کیا، بھارتی ایجنسیوں نے کہا کہ اگر ہمارے لیے کام نہ کیا تو جیل میں رہو گے۔








