پنجاب کے ہر شہر کے لیے خوبصورتی کا شاندار منصوبہ، وال چاکنگ ختم کرکے صفائی کا فیصلہ، 122 اسکیموں پر کام شروع، وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی
پنجاب میں وال چاکنگ پر پابندی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں وال چاکنگ پر سختی سے پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ بے ہنگم تجاوزات کو خوبصورتی میں ڈھالنے اور وال چاکنگ ختم کرکے دیواریں صاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو غصہ دلا دیا
بیوٹفکیشن کا منفرد پلان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی بار ہر شہر میں بیوٹیفکیشن کا شاندار اور منفرد پلان مرتب کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر وال چاکنگ ختم کرکے دیواریں صاف کر دی جائیں گی۔ پنجاب کے 39 اضلاع میں ساڑھے 16 ارب روپے کی لاگت سے 132 بیوٹیفکیشن سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔ بیوٹیفکیشن کی 122 سکیموں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلام ہے پاک فضائیہ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے — وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ’’ ایکس ‘‘ پر خراج تحسین
سکیموں کی تکمیل کا ہدف
لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان، سرگودھا، گجرات، فیصل آباد اور راولپنڈی میں بیوٹیفکیشن سکیمیں اگلے جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔ ملتان میں نومبر، گوجرانوالہ میں دسمبر کے آخر تک سکیمیں مکمل کرنے کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ ساہیوال میں بیوٹیفکیشن کی 24 سکیمیں اگلے مارچ تک مکمل کر لی جائیں گی۔
سڑکوں اور بازاروں کی اپ گریڈیشن
ہر شہر میں سڑکوں اور بازاروں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ٹف ٹائل بھی لگائی جائیں گی۔ مرکزی بازاروں کو خوش نما اور جاذب نظر بنانے کے لئے اپ لفٹنگ اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ مختلف شہروں میں قدیمی دروازوں، روایتی بازاروں کو ری ماڈلنگ کے ذریعے خوبصورت شکل دی جائے گی۔








