پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کیسا رہا ؟
کراچی: کاروباری ہفتے کا اختتام
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کم ہوکر 161631 پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمٰی بخاری سے سینیئر فنکاروں کی ملاقات، تھیٹر ڈراموں کو مہذب اور ثقافتی بنانے کیلیے 7 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم
انڈیکس کی بلند اور کم ترین سطح
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی، جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 156327 رہی۔
یہ بھی پڑھیں: نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کے لیے ہدایت نامہ جاری
شیئرز کی مجموعی سودے
کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے 195.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا جائزہ
پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 18561 ارب روپے ہوگئی۔








