کراچی پولیس کے ہاتھوں ڈاکٹر مہمیر تنیو کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ،حلیم عادل شیخ
پی ٹی آئی سندھ کے صدر کی مذمت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے نوشہرو فیروز کے رہائشی ڈاکٹر مہمیر تنیو کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی مذمت اور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
پولیس مقابلے کی تفصیلات
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک صورتحال ہے کہ ایک ڈاکٹر کو پولیس نے مقابلہ کرکے مارنے کا ڈرامہ کیا۔ ورثا کے مطابق ڈاکٹر مہمیر تنیو 15 لاکھ روپے لیکر کراچی آیا تھا۔ پہلے تو اس کی رقم چھینی گئی اور بعد میں پولیس نے مقابلہ دکھایا۔ فوری طور پر واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے۔ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ ملزمان بچ نہ سکیں۔
انسانیت سوز واقعہ
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ نوشہرو فیروز کے ڈاکٹر مہمیر تنیو کا گلشن اقبال کراچی پولیس کا مبینہ جعلی مقابلہ ظلم کی انتہا ہے اور یہ ایک انسانیت سوز واقعہ ہے۔ ڈاکٹر مہمیر تنیو کے اہلخانہ سے میرا رابطہ ہوا ہے، ہم مکمل قانونی مدد فراہم کریں گے۔ پولیس کی زیادتیاں اب مزید برداشت نہیں کی جائیں گی اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور ملوث پولیس افسران کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
نوشہرو فیروز کے ڈاکٹر مہمیر تنیو کا گلشن اقبال کراچی پولیس کا مبینہ جعلی مقابلہ ظلم کی انتہا ہے یہ انسانیت سوز واقعہ ہے ڈاکٹر مہمیر تنیو کے اہلخانہ سے میرا رابطہ ہوا ہے ہم مکمل قانونی مدد فراہم کریں گے پولیس کی زیادتیاں اب مزید برداشت نہیں کی جائیں گی اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس… pic.twitter.com/HoSpltKri2
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) November 1, 2025








