کس وزیر کو کون سی وزارت ملی؟ خیبرپختونخوا کابینہ کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا
وزیراعلیٰ کی ہدایت
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ کاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو روسی صدر کیلئے ایک خط دیاہے جس میں حمایت کی درخواست کی گئی ہے
صوبائی کابینہ کے وزراء
اعلامیہ کے مطابق مینا خان آفریدی صوبائی وزیر بلدیات اور الیکشن و دیہی ترقی ہوں گی، ارشد ایوب خان وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم، فضل شکور خان وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈاکٹر امجد علی، وزیر ہاؤسنگ، آفتاب عالم آفریدی، وزیر قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی و غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز محکمہ داخلہ کے ریڈار پر آگئے، لاہور، فیصل آباد، چکوال اور اٹک میں ایکشن
دیگر وزراء اور مشیران
اسی طرح سید فخر جہان وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول، جناب ریاض خان وزیر آبپاشی، خالق الرحمان، وزیر صحت، عاقب اللہ خان، وزیر ریلیف، بحالی اور آبادکاری، فیصل خان تراکئی وزیر محنت (لیبر)، مزمل اسلم مشیر خزانہ، تاج محمد ترند، مشیر کھیل و امورِ نوجوانان اور شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و عوامی تعلقات ہوں گے۔
ٹوئٹر پر اعلان
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ کاری کردیا ہے۔
* مینا خان آفریدی: صوبائی وزیر بلدیات, الیکشن و دیہی ترقی
* ارشد ایوب خان: وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم
* فضل شکور خان: وزیر پبلک ہیلتھ… pic.twitter.com/2fgjDbHxAc— PTI (@PTIofficial) November 1, 2025








