سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
سفیر پاکستان کی اہم بات چیت
ورجینیا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم اس ایونٹ میں رن ریٹ پر باہر ہوئی ہے ہار کر نہیں، محمد رضوان قومی ٹیم کے دفاع میں سامنے آگئے
پاک امریکا بزنس کانفرنس کا انعقاد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی میں کاروبار میں نقصان ہو گیا تو باہمت خاتون نے پاکستان واپس آ کر اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا۔
سفارت کاری اور کاروباری مواقع
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں شرکت
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








