صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں تیرے اندر گھس جاؤں گا،، تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے پی ٹی آئی ورکر اور یوٹیوبر حیدر سعید کا کیمرہ توڑ دیا
صحافیوں کا کردار
اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش کا سبب بنے والا مون سون کا سلسلہ بلوچستان منتقل
تشدد اور دھمکیوں کا سامنا
ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم فخر کرتے ہوئے سوئے تھے، یہ نہیں پتہ تھا پوری دنیا کے سامنے ہم تماشہ بنے ہوئے ہیں” بھارتی میڈیا نے اپنے ہی شہریوں کے آنسو نکال دیئے
صحافیوں کو خراجِ تحسین
وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس موقع پر اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور اُن اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کا جو پنڈورا باکس کھولا گیا ہے، پیپلزپارٹی اس میں برابر کی شریک ہے، اسد قیصر
حکومت کا عزم
شہباز شریف نے کہا کہ حکومتِ پاکستان آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہم ایسے تمام اقدامات کریں گے جن سے صحافیوں کے خلاف جرائم کی موثر تفتیش، انصاف کی فراہمی، اور ان جرائم کے مرتکبین کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
بین الاقوامی تعاون کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ آزاد صحافت ایک مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔








