صائم ایوب نے عمر اکمل کا سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا

صائم ایوب کا نیا ریکارڈ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشکوک پراپرٹیز کی رپورٹ طلب، جو افغان یا غیر ملکی کو پراپرٹی رینٹ پر دے گا تو بھرپور ایکشن ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

عمر اکمل کا ریکارڈ

صائم ایوب سے قبل عمر اکمل کا سب سے زیادہ 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ موجود تھا۔ عمر اکمل نے 84 میچوں میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تھرسپارکر میں شدید گرمی اور پانی کی کمی سے 65 مور ہلاک

صائم ایوب کی کارکردگی

اب صائم ایوب نے اپنے 51 میچ میں دسویں بار صفر پر آؤٹ ہو کر عمر اکمل کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے، جبکہ سابق کپتان شاہid آفریدی اور بابر اعظم بھی آٹھ آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ

دیگر کھلاڑیوں کی معلومات

کامران اکمل، محمد نواز، اور محمد حفیظ بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سات سات بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ نے لوک سبھا انتخابات میں مدد دی، گودھرا نے گجرات میں اور اب پہلگام کا واقعہ بہار میں استعمال ہو رہا ہے” مودی پر بڑا الزام لگ گیا

جنوبی افریقہ کا ریکارڈ

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے جنوبی افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ڈی کوک کی کارکردگی

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ڈی کوک 96 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو کر جنوبی افریقی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

دیگر جنوبی افریقی کھلاڑی

جنوبی افریقہ کے اینڈائل فیلوک وائیو 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹمبا باووما، جے پی ڈومنی اور ریزا ہینڈرکس چھ چھ بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...