جدہ میں شوکت خانم ہسپتال کے تعاون سے کینسر سے آگاہی کے سلسلے میں تقریب، لیکچر اور سوالات کے جواب دیے گئے
نوشین وسیم کی آگاہی مہم
جدہ ( محمد اکرم اسد) کینسر جیسے موزی مرض کی آگاہی مہم کے حوالے سے نامور سعودی خاتوں نوشین وسیم نے جدہ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے تعاون سے خواتین کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں کینسر مرض سے متعلق امور پر لیکچر اور سوال جواب کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے پبلک سیکٹر کمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والوں افسروں کے خلاف انکوائریاں بند کردیں۔
شرکت کرنے والی خواتین
سیمنار میں دوسو سے زیادہ خواتین نے شرکت کی۔ خواتین کو بتایا گیا کہ پاکستان میں ہر سال چالیس ہزار سے زائد اموات کینسر کے موذی مرض سے ہوتی ہیں۔ اگر خواتین میں آگاہی بیدار کی جائے کہ اس موذی مرض کا کیسے مقابلہ کرنا ہے تو اس مرض میں مبتلا لوگوں کی جان کی حفاظت بھی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ سیمنار کی متنظم نوشین وسیم کی دو جوان بچے صرف چار ماہ کے فرق سے اس مرض میں مبتلا ہوکر چلے بسے تھے۔ دوران بیماری انہوں نے کینسر سے بیداری کو سوشل میڈیا اور خود کینسر کے مریضوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گزارا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے عزائم خاک میں ملائیں گے، عوام افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ترجمان گلگت بلتستان
چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص
اس موزی مرض کو سامنے رکھتے ہوئے نوشین وسیم نے یہ شاندار تقریب چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص اور علاج کو فروغ دینے کیلئے منعقد کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان میں ہر سال چالیس ہزار خواتین اس موذی مرض کا شکار ہوتی ہیں۔ اس پر آگاہی حاصل کرکے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے، جس میں ڈاکٹر کے کم از کم ماہانہ چیک اپ اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس خطرے پر قابو پانے کیلئے اپنے وزن کو برقرار رکھیں۔
شرکاء کی رائے
سیمنار کی شرکاء نے نوشین وسیم کی اس کاوش کو سراہا اور اسے ایک قومی خدمت قرار دیا جس سے بے شمار خواتین فائدہ اٹھائیں گی۔








