مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امتحانی مرکز میں طلبہ کو نقل فراہم کرنے والا پورا عملہ تاحیات نااہل
عوامی فلاح کے منصوبے
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران عوامی فلاح کے منصوبوں، امن و امان، روڈز کی بحالی، ستھرا پنجاب، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: حالیہ واقعات کے سبب قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہا کر دیا : نیتن یاہو
جدید کیتھ لیب کی شروعات
ارکان اسمبلی نے جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز لانچ کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہنزہ: جھیل میں سیوریج پانی چھوڑنے والے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا، سیاح کا اظہارِ تشکر
وزیر اعلیٰ کا نقطہ نظر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، اور شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی بیٹی بھی ساتھ آئی ہے۔۔ اداکار یاسر نواز نے اپنے اور اہلیہ کے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنا دیا
پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی
انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی نہ صرف انفراسٹرکچر بلکہ روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں پیار سے اسے خرگوش کہتا تھا، دھول بڑھتی ہی جا رہی تھی، فون بج اٹھا،’’اگلی بار آئے تو مجھے بھی ملوانا پیار محبت کی بات اپنے انداز میں کرونگا“
ارکان اسمبلی کا بیان
اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پنجاب آج پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ ہے۔ مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
عوام دوست قیادت کی مثالیں
انہوں نے کہا کہ کیتھ لیبز اور الیکٹرو بس سروس جیسے منصوبے عوام دوست قیادت کی روشن مثال ہیں، ہر طبقہ مستفید ہو رہا ہے۔








