ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان کردیا
ایران کی جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایٹمی توانائی ادارے کے دورے کے موقع پر کہا کہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوط بنائی جائیں گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا نہ پہلے ارادہ تھا اور نہ اب ایسا کوئی ارادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کو پاکستان میں مسلسل بدعنوانی کے خدشات، گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ جاری
تازہ ترین صورتحال کی بریفنگ
ایرانی صدر کو ایٹمی تنصیبات کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ عمارتیں تباہ کر دینے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے سائنس دانوں کے پاس اب بھی وہ تمام ضروری علم و ہنر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرمملکت، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا 6 ماہ کا ریکارڈ جاری۔
مذاکرات کی بحالی کے پیغام کی تفصیلات
دوسری جانب ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کہتی ہیں کہ ایران کو جوہری پروگرام پر مذاکرات کی بحالی کا پیغام ملا ہے، تاہم یہ پیغام کہاں سے آیا ہے، ترجمان نے اس کی وضاحت نہیں کی۔
اسرائیل کی بمباری مہم
یاد رہے کہ اسرائیل نے جون میں ایران کے خلاف غیر معمولی بمباری مہم شروع کی تھی، جس کے نتیجے میں 12 روزہ جنگ چھڑ گئی تھی۔ اس دوران اسرائیل نے ایران کی جوہری اور عسکری تنصیبات سمیت رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا اور کئی اعلیٰ سطحی سائنس دان مارے گئے۔








