چینی کی فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی
چینی کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ ایک بار پھر زمین بوس، بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ’دہشتگردی کی پراپیگنڈہ مہم‘ چلائی ہی تھی کہ دوسری جانب سچ سامنے آ گیا
نئی رپورٹ کا تجزیہ
ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 220 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں زلزلہ
شہروں میں چینی کی قیمتیں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جب کہ حیدرآباد میں قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کے خلاف ٹوئٹس کا کیس؛ فلک جاوید کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اوست قیمت میں معمولی کمی
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں معمولی کمی (12 پیسے) ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اوسط قیمت 188 روپے 69 پیسے فی کلو ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کھچی کینال پنجاب سے بلوچستان تک ترقی اور خوشحالی کا سفر ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تقریب سے خطاب
پچھلے ہفتے اور گزشتہ سال کی قیمتیں
دستاویز کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے فی کلو تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔
لاہور میں قیمتوں کی بڑھوتری
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں فی کلو چینی 200 سے 220 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔








