ویمنز ورلڈ کپ، بھارت جنوبی افریقا کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گیا
بھارت کی شاندار فتح
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے جنوبی افریقا کو 52 رنز سے شکست دیکر آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے صوبہ ویسٹ پاپوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
فائنل میچ کی تفصیلات
ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بارش کے سبب میچ تاخیر سے شروع ہوا مگر اوورز میں کٹوتی نہیں ہوئی۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: چار شادیوں کے حق میں نہیں ہوں مگر اس میں زیادہ قصور عورتوں کا ہے: یاسر حسین
کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی
شفالی ورما نے 87، دپتی شرما نے 58 اور سمرتی مندھانا نے 45 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی ایا بونگا کھاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: زمین کی نگرانی کے لیے بھارت اور امریکہ نے مل کر نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
جنوبی افریقا کا جواب
جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 246 رنز بناسکی۔ کپتان لورا وولوارٹ نے 101 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فیصلہ کن معرکہ نہ جتواسکیں۔ اُنہوں نے گیارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اینیری ڈریکسن نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ دپتی شرما نے چار اور شفالی ورما نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تاریخ میں ایک اور باب
بھارتی ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔








