بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج سے آغاز
ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کی تقریب
ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات آج سے شروع ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے وینیو کا اعلان کردیا
یاتریوں کی آمد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مختلف ممالک اور اندرون ملک سے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت سے دو ہزار سے زائد سکھ یاتری آج ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔
استقبال کی تیاری
سندھ سے یاتری بذریعہ ٹرین ننکانہ صاحب پہنچ گئے، ضلعی انتظامیہ نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔








