مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ٹریڈ ونگ کے جنرل سیکرٹری شوکت محمود بٹ کے چچا افضل حسین بٹ کا انتقال
انتقال فضل حسین بٹ
دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ٹریڈ ونگ کے جنرل سیکرٹری شوکت محمود بٹ کے چچا فضل حسین بٹ منڈی بہاؤالدین میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 75 برس تھی۔ مرحوم کو ان کے عزیز و اقارب کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تعزیتی پیغامات
مرحوم فضل حسین بٹ کے سانحہ ارتحال پر شوکت محمود بٹ سے چیئرمین مسلم لیگ ن یو اے ای غلام مصطفی مغل، سہیل عامر گھمن صدر پی ایم ایل این دبئی، راجہ عابد حسین جنرل سیکرٹری، میاں غلام محی الدین سینئر نائب صدر، ثاقب محمود راجہ صدر پی ایم ایل این راس الخیمہ، راجہ صائم اور مسلم لیگی رہنما مرزا ظفر نے شوکت محمود بٹ سے ان کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت و بخشش کی۔








