پاکستان میں غربت بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ، ہیپاٹائٹس میں پاکستان بدقسمتی سے پہلے نمبر پر ہے، مصطفیٰ کمال
پاکستان میں صحت کے مسائل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے، ہیپاٹائٹس میں پاکستان بدقسمتی سے پہلے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہونے والے بابر اعظم اب کیسے ہیں ؟
قبل از زچگی موت کی شرح
ہر سال 10 ہزار مائیں قبل از زچگی امراض کے باعث جاں بحق ہوجاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ’’فارما کو ویجیلینس‘‘ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: وین کھائی میں گرنے سے 5 طالبعلم بحق
ہیلتھ کا نظام اور انسانی جان کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیلتھ کا نظام ابھی آئیڈیل پوزیشن پر نہیں ہے، انسانی جان بے حد اہم ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ دنیا میں ہیلتھ کیئر کا نظام تیزی سے بدل چکا ہے، مریض بننے سے روک تھام پر توجہ دینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
ایکو سسٹم کی بہتری
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایکو سسٹم درست سمت میں ڈالنے کی کوشش جارہی ہے، دنیا ہسپتال خالی کرنے کی پالیسی کی جانب بڑھ رہی ہے، لائف اسٹائل میڈیسن کی طرف رواں دواں ہے، اور ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کم کرنے کی حکمتِ عملی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عاقب جاوید نے فخر زمان کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی
دنیا کے ترقی پذیر ہیلتھ پالیسی
انہوں نے کہا کہ ٹیکے لگانے کی مزاحمت کم نہیں ہونے دی، مہم جاری ہے۔ دنیا نے تحقیق مکمل کر لی ہے کہ کینسر سے اب کوئی نہیں مرے گا، مگر پاکستان میں ابھی بھی کینسر موت کا باعث ہے۔ دنیا میں ہیلتھ پالیسی کے ذریعے اموات کی شرح کم ہو رہی ہے۔
ڈاکٹری ردِ عمل کی اطلاع
کسی دوا کا ردِ عمل ہو تو اطلاع دیں، اسلام آباد پہلا رابطہ مرکز ہوگا۔ ہیلتھ انشورنس پر دس ارب روپے خرچ ہوں گے۔








