ایشیز سیریز کی تیاری: کئی آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار
آسٹریلوی کرکٹرز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دستبرداری
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیز سیریز کی تیاریوں کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہونا شروع کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس میں بڑی پیش رفت، عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار
شیفلڈ شیلڈ میں ممکنہ کھلاڑی
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے ممکنہ کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ کے اگلے راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔ اسی سلسلے میں ٹریوس ہیڈ کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، وہ بھارت کے خلاف آخری دو میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہوائوں کے سسٹم اثر انداز ہونے، کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان
سینئر کھلاڑیوں کی شرکت
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے سینئر کھلاڑیوں سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ کو شیفلڈ شیلڈ کے چوتھے راؤنڈ میں ایکشن میں دیکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دیا مرزا نے اپنے نام کے پیچھے چھپی کہانی بیان کردی
ریڈ بال کرکٹ کی ترجیح
ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے متعدد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ریڈ بال کرکٹ کو وائٹ بال کرکٹ پر ترجیح دی ہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری
نان پرفارمرز کی تبدیلیاں
اسی طرح تنویر سانگھا کو بھی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے ریلیز کر کے ون ڈے کپ کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ بین ڈار شیوس کو بھارت کے خلاف سیریز کے باقی میچز کے لیے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی صورتحال
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر ہے، جب کہ چوتھا اور پانچواں میچ بالترتیب 6 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔








