سرکاری سکیم کے تحت حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی شروع
حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری حج سکیم کے تحت حج واجبات کی دوسری اور آخری قسط کی وصولی آج سے شروع ہو گئی جو 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ بروقت دوسری قسط جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گند کی قیمت 600 روپے بڑھ گئی
دوسری قسط کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری قسط کی مد میں ساڑھے 6 لاکھ روپے فی کس وصول کیے جائیں گے۔ حج درخواست گزار دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکج تبدیل کروا سکیں گے، جبکہ دوسری قسط کی وصولی کے بعد حج پیکج تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں نتائج
ذرائع کے مطابق دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی، اور منسوخ درخواستوں کی جمع شدہ پہلی قسط کی رقم بینک اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔








