کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
نبیل ظفر کا سندھ حکومت پر طنز
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں ای چالان سے متعلق سندھ حکومت پر طنز کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھڑی گمشدگی کا معاملہ: بلال یامین نے اعجاز شفیع سے ایوان میں معافی مانگ لی
کراچی کی سڑکوں پر ای چالان کا نفاذ
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ۔
یہ بھی پڑھیں: آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
نئے ٹریفک قوانین کی تفصیلات
واضح رہے کہ 27 اکتوبر سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم (ای چالان) کے نظام کو نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔
ای چالان کی کامیابی
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی 3 روز کے دوران 12 ہزار سے زائد ای چالان کیے گئے ہیں۔








