عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری
انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیج اداکارہ سے 3 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی ، متاثرہ ہسپتال منتقل
مقدمے کی سماعت میں عدم حاضری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی، جہاں علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی پیش نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک
وارنٹ گرفتاری جاری
علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے ان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ ساتھ ہی علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت سے فائنل ہوتا ہے تو یقینی طور پر جیتیں گے، شاہین آفریدی
بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینکوں میں علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس موجود ہیں۔ جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی، عدالت نے ان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کون سا ادارہ وصول کرتا ہے؟
آئندہ سماعت کی تاریخ
بعد ازاں عدالت نے ساتویں مرتبہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور مقدمے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔
مقدمے کی معلومات
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔








