اداکارہ خوشبو خان کا یوٹرن، ارباز سے طلاق کی خبروں پر نیا بیان آگیا
اداکارہ خوشبو خان کی طلاق کی افواہوں کی تردید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
انٹرویو میں وضاحت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں2 دن ایسے ہوتے ہیں جو مجھے فکر اور خوف سے قطعی طور پر محفوظ رکھتے ہیں۔ ان میں سے ایک دن ”گزرا ہوا کل“ ہے اور دوسرا ”آنیوالا کل“
معلومات کی غلط فہمی
انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی ہے جبکہ میں نے اس وقت یہ کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں دیور اور بھابھی نے محبت میں مبتلا ہو کر انتہائی بڑا قدم اٹھا لیا
ارباز کے ساتھ تعلق
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ کبھی جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم شہادت حضرت علیؓ پر جلوس و مجالس کی تکمیل تک نگرانی جاری رکھنے کا حکم
طلاق کی حقیقت
خوشبو خان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ
ماضی کی باتیں
واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لیے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔
یادیں اور دکھ
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔








