لیسکو اور میٹر بنانیوالی کمپنیوں کا اجلاس، جدید اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کے حوالے سے اہم پیش رفت
لیسکو کا جدید اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کا نظام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیسکو کی جانب سے صارفین کی سہولت اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے روایتی سنگل فیز میٹرز سے جدید اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کے نظام میں منتقلی کے عمل کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پوڈکاسٹرز اور میڈیا مجھ پر الزامات لگانے والی لڑکیوں کو اہمیت دیتے ہیں حالانکہ ان میں کوئی سچائی نہیں،رجب بٹ
ابتدائی نجی خریداری کا عمل
تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کی نجی یا خود خریداری کی اجازت (NOC) صرف عارضی انتظام کے طور پر جاری کی گئی تھی تاکہ صارفین کو اس عبوری دور میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ معیاری اور درست میٹرز کی تنصیب کے لیے اور ریکارڈ کو درست رکھنے کے مقصد سے لیسکو نے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) تیار کیے جو میٹر بنانے والی کمپنیوں سمیت تمام متعلقہ فریقین سے شیئر کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی ایف آئی آرز کا معاملہ: سپریم کورٹ نے فواد چودھری کا کیس دوبارہ ہائیکورٹ بھجوا دیا
پہلے جانچ اور الاٹمنٹ کی نئی پالیسی
انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق، اب تمام نجی طور پر خریدے گئے میٹرز کی پہلے جانچ (انسپیکشن) کی جائے گی، جس کے بعد انہیں لیسکو کے سٹورز میں جمع کرایا جائے گا تاکہ متعلقہ صارفین کو باقاعدہ طور پر الاٹ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کے خاندان سے اظہار تعزیت
اجلاس کا انعقاد اور شفافیت
اس سلسلے میں میٹر بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں ان کے تمام تحفظات دور کر دیئے گئے۔ اجلاس کے بعد کسی قسم کے تحریری سوالات یا اعتراضات موصول نہیں ہوئے۔
چیف ایگزیکٹو کا بیان
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اس موقع پر کہا کہ لیسکو صارفین کی سہولت، شفافیت اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور قانونی و ریگولیٹری دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔ اے ایم آئی میٹرز کے جدید نظام سے درست بلنگ، توانائی کے بہتر نظم و نسق اور صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔








