تفریح جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تفریح (Recreation Day) کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تفریح نہ صرف ذہنی تناؤ کم کرتی ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ یہ دن صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ان سرگرمیوں میں حصہ لیں جو آپ کو خوشی اور سکون فراہم کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا،ملزم فرار

تفریحی سہولیات کا فروغ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے لئے پارکوں اور تفریح گاہوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ سفر اور سیر و تفریح آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ مری میں سیروتفریح کیلئے آنے والے سیاحوں کیلئے گلاس ٹرین متعارف کرارہے ہیں۔ لاہور تا اسلام آباد بلٹ ٹرین منصوبہ بھی سیرو تفریح کے فروغ کے لئے اہم ہے۔

سیفٹی کی ضمانت

صوبے بھر میں تمام پارکوں کو خواتین اور بچوں کی سیفٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کررہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...