ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بااثر افراد کا شہری پر سرعام بدترین تشدد، برہنہ کر کے گھسیٹا گیا، مقدمہ درج
شمالی شہروں میں قیمتوں کا جائزہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1364 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1369 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کونسے اینگل پر نصب سولر پینلز سب سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں؟
جنوبی شہروں کی قیمتوں کی تفصیلات
زیرجائزہ عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1441 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 30 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1345، راولپنڈی 1346 روپے، گوجرانوالہ 1400، سیالکوٹ 1350، لاہور 1406، فیصل آباد 1380، سرگودھا 1360، ملتان 1378، بہاولپور 1407، پشاور 1334 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کراچی اور دیگر شہروں کی قیمتوں کی صورتحال
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1369، حیدرآباد 1427، سکھر 1500، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1500 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔








