انیل امبانی گروپ کے اثاثے منجمد، کیا الزامات ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
انوکھے الزامات
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انیل امبانی گروپ کے اثاثے منجمد، کیا الزامات ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے ایشیا کپ کی تاریخوں اور وینیو کا اعلان کر دیا
منی لانڈرنگ کی تفتیش
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بھارت میں منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل امبانی گروپ کے 35 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1 ہزار روپے کا 1 کلو گوشت، زندہ جانور تولیں جتنا وزن بنے اتنے پیسے ادا کریں، صاف ستھرے جانور
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائیاں
غیر ملکی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا نے انیل امبانی کی ممبئی میں واقع خاندانی رہائش گاہ سمیت نئی دہلی اور چنئی میں واقع رہائشی یونٹس اور زمینوں کے لین دین پر پابندی عائد کردی ہے۔ ارب پتی مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی انیل امبانی کے گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔
قرض اور سرمایہ کاری
امبابی گروپ نے 2017 سے 2019 کے درمیان بھارت کے بینک سے 56 کروڑ ڈالر سے زائد قرض حاصل کیا تھا، ان رقوم سے کی گئی سرمایہ کاری سے کوئی منافع حاصل نہیں ہوا۔








