2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
			نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا اعلان
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، گھروں کو نقصان
چین سے تعاون کا فروغ
چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، بغیر پائلٹ نظام اور الیکٹرانک وارفیئر میں چین سے تعاون بڑھا رہے ہیں، چینی دفاعی سازو سامان قابلِ اعتماد اور جدید ثابت ہوا ہے۔ 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، یہ آبدوزیں 5 ارب ڈالر مالیت کے 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے معاہدے کا حصہ ہیں جو 2028 تک پاکستان کے بیڑے میں شامل ہوں گی۔
مقامی تکنیکی صلاحیت میں اضافہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق نیول چیف کا کہنا تھا کہ 4 آبدوزیں چین اور باقی پاکستان میں اسمبل ہوں گی تاکہ مقامی تکنیکی صلاحیت بڑھائی جا سکے، یہ آبدوزیں بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی صلاحیت بڑھائیں گی۔
				







