کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے اٹک اور ڈی جی خان میں رینجرز تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی
محکمہ داخلہ پنجاب کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 41 واں اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجرموں اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس وژن، سرگودھا میں بیٹ سسٹم کا جدید ترین نظام نافذ، جرائم کی شرح میں 75 فیصد تک کمی
کابینہ کمیٹی کی ہدایات
کابینہ کمیٹی نے 11 نومبر سے شروع ہونے والی پاکستان سری لنکا سیریز اور بعد ازاں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت دی۔ کابینہ کمیٹی نے اٹک اور ڈی جی خان میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی۔ اجلاس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مزید سود مند بنانے پر زور دیا گیا۔
چیئرمین کا بیان
اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے، سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات یقینی بنائے جائیں، بابا گورونانک دیو جی کی جنم دن تقریبات کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔








