چین نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات مسترد کر دیے
چین کا جوہری ہتھیاروں کے تجربات کے الزامات کی تردید
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات مسترد کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ
چینی وزارت خارجہ کا بیان
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ہمیشہ پُرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے لوگوں کی ہلاکت پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،بیرسٹر دانیال چودھری
جوہری ہتھیاروں کی پالیسی
وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہے۔
دفاعی نوعیت کی حکمت عملی
چینی وزارت خارجہ نے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ چین اپنی دفاعی نوعیت کی جوہری حکمتِ عملی پر قائم ہے۔








