چین نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات مسترد کر دیے
چین کا جوہری ہتھیاروں کے تجربات کے الزامات کی تردید
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات مسترد کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان مالیاتی اسکینڈل، نیب نے گرفتار ملزمہ کی نشاندہی پر گھر میں چھپائے گئے 20 کروڑ روپے برآمد کرلیے
چینی وزارت خارجہ کا بیان
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ہمیشہ پُرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال ہوں گی، پاک پتن، عارفوالا میں تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان
جوہری ہتھیاروں کی پالیسی
وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہے۔
دفاعی نوعیت کی حکمت عملی
چینی وزارت خارجہ نے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ چین اپنی دفاعی نوعیت کی جوہری حکمتِ عملی پر قائم ہے۔








