امریکا کی اسرائیل کو مراعات: ایران کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کی پیشکش کا انکشاف
ایران کے مخصوص اہداف اور امریکی مراعات
یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے پر امریکا کی جانب سے اسرائیل کو مراعات دیے جانے کی پیشکش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
امریکی مراعات کی پیشکش
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کی صورت میں اسرائیل کو امریکا مراعات دے گا۔
اہداف کی وضاحت
رپورٹ کے مطابق اسرائیل پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر وہ اہداف اے، بی، سی کو نشانہ نہ بنائے اور مخصوص اہداف کو نشانہ بنائے تو امریکا اسے مراعات دے گا۔
سفارتی تحفظ اور فوجی پیکیج
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایران میں قابل قبول اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو سفارتی تحفظ اور فوجی پیکیج بھی دیا جائے گا۔
اسرائیلی حکام کا رد عمل
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی پیشکش پر اسرائیلی حکام نے جواب دیا ہے کہ ہم امریکا کی بات کو اہمیت دیتے ہیں اور انہیں سنتے ہیں تاہم ہم اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کیلئے جو ممکن ہوا وہ کر گزرنے کیلئے تیار ہیں۔
تا حال کی صورت حال
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے اسرائیلی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ ایرانی حملے کے بعد امریکا نے اسرائیل کے ساتھ اسرائیلی حملے کے ممکنہ ایرانی اہداف سے متعلق اسرائیلی حکام سے بات چیت شروع کردی تھی اور اس سلسلے میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے چیف جنرل مائیکل کوریلا اس وقت بھی اسرائیل میں موجود ہیں۔