ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان کی فوج کی تیاری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ممیوں کو جلانے پر دیومالائی کہانیوں نے جنم لیا، ایک ممی کے انتقام کا تذکرہ بھی ہوا، کئی لوگ عبرتناک موت کا شکار ہوئے پھر عزت سے دفن کیا جانے لگا
بھارت کے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کی تشویش
سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا۔ بھارت سمندر کے اندر کوئی کارروائی کرے گا۔
پاکستان کی دفاعی حکمت عملی
انہوں نے مزید کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کرکے بھارت جھوٹ بولے گا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے شواہد موجود ہیں کہ بھارت اس بار سمندر کے راستے سے بھی کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہے اور ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔








