گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کا سالانہ جائزہ 2024
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک نے 25-2024 کا سالانہ جائزہ جاری کردیا ، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا، موبائل اور انٹرنیٹ بینکاری کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے میں تیزی دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کیلئے کافی ہے، دفتر خارجہ کی بھارتی وزیر دفاع کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی مذمت
ادائیگیوں میں اضافہ
ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادائیگیاں 612 ٹریلین روپے مالیت کی 9.1 ارب ٹرانزیکشنوں تک پہنچ گئیں، سال بسال بنیادوں پر تعداد کے لحاظ سے 38 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 12 فیصد اضافہ ہوا۔ روزمرہ ادائیگیوں کے لیے موبائل ایپس، انٹرنیٹ بینکاری اور ای منی والٹس کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا، مجموعی ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگیوں کا حصہ 88 فیصد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج ریکارڈ کروایا
موبائل بینکاری ایپس کا عروج
موبائل بینکاری ایپس 6.2 ارب ٹرانزیکشنوں کے ساتھ سرفہرست رہیں، انٹرنیٹ بینکاری پورٹلز کے ذریعے 29 کروڑ70 لاکھ ٹرانزیکشن کو پروسیس کیا گیا۔ سال کے دوران ٹرانزیکشنوں کی تعداد اور مالیت دونوں میں دگنا اضافہ دیکھا گیا۔
پورٹ پائنٹ آف سیل نیٹ ورک کا پھیلاؤ
پوائنٹ آف سیل نیٹ ورک میں نمایاں توسیع ہوئی۔ نیٹ ورک ایک لاکھ 59 ہزار284 دکانوں اور ایک لاکھ95 ہزار849 اسٹورز تک پہنچ گیا، کارڈ یومیہ ادائیگیوں کی تعداد تقریباً 10 لاکھ ہوگئی۔ اے ٹی ایم نیٹ ورک میں بھی مشینوں کی کل تعداد 7 فیصد اضافے کے ساتھ 20 ہزار341 ہوگئی۔








