فیلڈ مارشل کا عہدہ آئینی بنانے کے لیے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی
			وفاقی حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑ لی ہے۔ اس ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
مجوزہ ترمیم کے اہم نکات
مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے۔ ایگزیکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل اور پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی اس ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔ وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے لیکن باضابطہ کام ابھی شروع نہیں ہوا۔
آرٹیکل 243 میں ترمیم کا مقصد
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کا مقصد معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد آرمی چیف کو دیے گئے فیل
				







