چینی عملے کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملہ، کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی سفارتخانے کا اہم بیان

کراچی میں دہشتگردانہ حملہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں دہشتگردانہ حملے پر چینی سفارتخانے کا بیان بھی سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کے ساتھ گھومنے نکلی نئی نویلی دلہن کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا.
چینی عملے پر حملہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، چینی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں 2 چینی ہلاک، ایک زخمی اور کچھ مقامی افراد متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈار ڈپلومیسی۔۔۔خارجہ پالیسی میں خاموش انقلاب
چینی سفارتخانے کی شدید مذمت
چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے۔
شہریوں کی حفاظت کے اقدامات
چینی سفارتخانے نے مزید کہا کہ اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔