تمام جماعتیں متفق ہوجائیں کس قسم کا پاکستان چاہتی ہیں، آپ اتفاق کرلیں ہم عمران خان کو راضی کر لیں گے، محمود خان اچکزئی
محمود خان اچکزئی کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزائی کا کہنا ہے کہ سب سے مقبول لیڈر جیل میں ہے اور آپ 27ویں ترمیم کی بات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2026 میں بھی سونے کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع
گھبراہٹ اور ملاقات کی پابندیاں
صحافی مہوش خان کے ایکس اکاؤنٹ کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آپ گھبرائے ہوئے کیوں ہیں، پہلی بار ہے کہ پارٹی کے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ میں میاں صاحب سے جیل میں ملنے گیا تو درجنوں لوگ آ جا رہے تھے۔ تارڑ اینڈ کمپنی کو سنبھالیں یہ سب مارشل بنے ہوئے ہیں۔ یہ ہمارا ملک ہے، شہباز نے اسے توڑنے کا فیصلہ کیا تو ہم راستہ نکالیں گے۔
تمام جماعتوں کی متفقہ حکمت عملی
محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ تمام جماعتیں متفق ہوجائیں کہ وہ کس قسم کا پاکستان چاہتی ہیں۔ آپ اتفاق کرلیں، ہم عمران خان کو راضی کر لیں گے۔ میں خود جیل جا کر عمران خان سے انگوٹھا لگواؤں گا۔
تمام جماعتیں متفق ہوجائیں کس قسم کا پاکستان چاہتی ہیں۔ آپ اتفاق کرلیں ہم عمران خان کو راضی کر لیں گے۔ میں خود جیل جا کر عمران خان سے انگوٹھا لگواؤں گا۔ محمود اچکزئی pic.twitter.com/ycCKFTIs8w
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) November 3, 2025








