27 ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، اتفاق رائے کے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر کی بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو۔ 27 ویں ترمیم پر ابھی مشاورت کا آغاز ہوا ہے، اتفاق رائے کے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف، وزیر اعظم کی آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت

بلاول بھٹو کے بیانات کا حوالہ

جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جن چیزوں کا ذکر بلاول بھٹو نے کیا، کونسی چیز ہے جو زیربحث نہیں رہی؟ ان چیزوں پر تو گفتگو دو چار ماہ سے ہو رہی ہے۔ اتحادیوں اور دیگر سے بات کریں گے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد چیزوں کو سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں حافظ الاسد کا مقبرہ جلا دیا گیا

اتفاق رائے کا مطالبہ

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایسی دستاویز لوگوں کے درمیان لائیں جس پر اتفاق ہو، یہ زیادہ مناسب ہوگا۔ اتفاق رائے کے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی۔ ترمیم اگر آرہی ہے تو اس میں جمہوریت کے لیے کوئی خطرے کی بات نہیں۔ 27 ویں ترمیم پر ابھی مشاورت کا آغاز ہوا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی سروے پیش؛وزیر خزانہ کی نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف

میثاق جمہوریت اور آئینی عدالت

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں ہمارا پہلے دن سے مؤقف ہے کہ آئینی عدالت بننی چاہیے۔ سب کی رائے ہے کہ اگر آئینی عدالت ہو تو بہتر اور پائیداری سے معاملہ چل سکتا ہے۔ آئینی عدالت کے بجائے آئینی بینچ کی تجویز پی ٹی آئی نے دی تھی، پیپلزپارٹی کا آئینی عدالت پر اتفاق ہے، میثاق جمہوریت پر دستخط ہیں۔ ججز کے ٹرانسفر کا اختیار حکومت کو نہیں، جوڈیشل کمیشن کو ہونا چاہیے۔

این ایف سی پر بات چیت کا آغاز

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی پر بات شروع ہوگی تو پتہ چلے گا کون ناراض اور کون راضی ہے۔ اپوزیشن میں تو دوڑ لگی ہے کہ کون زیادہ جارحانہ انداز اپنائے اور اس کی تعریف ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ہماری بات کرادیں، وزیراعظم نے دو مرتبہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...