سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کا دھماکا، کئی افراد زخمی
			دھماکے کی تفصیلات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلینڈر کے باعث دھماکے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیوں بابا کی شہزادی میں سو عیب دکھتے ہیں۔۔۔
زخمیوں کا علاج
سلینڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے اور ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو کمتر نہ سمجھا جائے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
دھماکے کے اثرات
دھماکے کے باعث کینیٹین میں فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہرینی امر سوریا سری لنکا کی دوبارہ وزیراعظم مقرر
دھماکے کی وجہ
ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں مرمت کے دوران ہوا، دھماکے کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے۔
ایمرجنسی کی صورتحال
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلا بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے۔
				







