ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کی سدرا نواز بھی شامل
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے 24گھنٹے میں انتظار پنجوتھا ریکور ہو جائیں گے،اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا
کپتان کا انتخاب
روزنامہ جنگ کے مطابق آئی سی سی کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتان جنوبی افریقہ کی لاورا وولوارٹ کو مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ؛ ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزائیں درست قرار، 3 مجرموں کی اپیلیں خارج
ٹیم کے کھلاڑیوں کی فہرست
ٹیم میں سمریتی مندھانا، جیمی راڈیگز، ماریزین کیپ اور ایشلے گارڈنر، دیپتی شرما، اینابیل سدرلینڈ، نڈائن ڈی کلارک، الانا کنگ اور صوفی ایکلسٹون شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سیز فائر کے بعد دوبارہ بھارت جنگ شروع کرے گا؟ ویڈیو تجزیہ
پاکستان اور انگلینڈ کی نمائندگی
پاکستان کی سدرا نواز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی وکٹ کیپر ہیں جبکہ انگلینڈ کی نیٹ سیور برنٹ کو 12واں کھلاڑی مقرر کیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں کی تقسیم
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں چیمپئن بھارت، رنر اپ جنوبی افریقہ اور سیمی فائنلسٹ آسٹریلیا کی تین تین کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کی ایک ایک کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہے۔








