پی ڈی ایم اے کی 5 نومبر تک پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی
پی ڈی ایم اے کی بارش کی پیشگوئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کو ”روگ اسٹیٹ” قرار دے دیا
بارش کی متوقع مقامات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 5 نومبر تک پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوش نصیبی، انہوں نے میرا مان رکھا، جان میں جان آئی، ان سے بہتر کوئی دوسرا نہ تھا، خوبصورت انسان ہیں اور خرچ کرنے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں
مزید بارشوں کی اطلاعات
پی ڈی ایم اے کے مطابق خوشاب، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی ہے۔
درجہ حرارت میں کمی کی توقع
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی، ممکنہ بارشوں سے سموگ میں کمی ہو گی۔








