دو دن اضافے کے بعد سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دو دن اضافے کے بعد سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں پھر بڑی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پالتو چمپینزی کا خاتون پر حملہ، چہرہ نوچ ڈالا، آنکھ نکال کر چبا ڈالی، دل دہلا دینے والی کہانی
مقامی مارکیٹ کی صورتحال
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 3500 روپے کی کمی سے 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری
چاندی کی قیمت میں کمی
جبکہ چاندی 130 روپے گر کر فی تولہ 5022 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کا جائزہ
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3980 ڈالر پر آگیا۔








