دو دن اضافے کے بعد سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دو دن اضافے کے بعد سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں پھر بڑی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
مقامی مارکیٹ کی صورتحال
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 3500 روپے کی کمی سے 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قاتلانہ حملے، مقدمات اور سیاسی انتقام: ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر متوقع سیاسی واپسی کس طرح ممکن ہوئی؟
چاندی کی قیمت میں کمی
جبکہ چاندی 130 روپے گر کر فی تولہ 5022 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کا جائزہ
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3980 ڈالر پر آگیا۔








